پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دوران شب نقب زنی کی ایک کے دوران قصبہ کے مختلف مقامات پر تقریباً11 دکانوں کو لوٹ لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ پلوامہ کے ٹہاب، مورن، راجپورہ اور چوڑی مارکیٹ کی کئی دکانوں میں نقب زنی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نقب زنوں نے مبینہ طور ایک میڈیکل شاپ سے لیپ ٹاپ اور سی سی ٹی وی کیمرہ مانیٹر چوری کر لیا۔ اس کے علاوہ دکانوں میں موجود نقدی اور دیگر سامان کو بھی، دکانداروں کے مطابق، نقب زنوں نے لوٹ لیا۔ جبکہ لاکھوں روپے مالیت کے سامان کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
متاثرہ دکانداروں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دوران شب دکانوں کو لوٹ لیا گیا ہے، متعدد قیمتی اشیاء اڑا لی گئی ہیں، نقب زن نقدی بھی اڑا لے گئے ہیں جبکہ دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا گیا ہیں۔ دکانداروں نے پولیس سے معاملے کی فوری طور تفتیش کرنے، چوروں کی نشاندہی کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے مزید واقعات رونما نہ ہو سکیں۔ پلوامہ پولیس نے اس ضمن میں آیف آئی آر درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
قابل ذکر ہے پلوامہ سمیت دیگر قصبہ و دیہات میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، نقب زنی کے بڑھتے واقعات پر عوام الناس خاص کر دکانداروں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ادھر جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے دکانداروں، کارخانہ مالکان سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے تاکہ اس طرح کے واقعات رونما ہونے کی صورت میں مجرموں کو پکڑنے میں کافی آسانی ہوگی۔
مزید پڑھیں: Burglary in Pulwama: ضلع پلوامہ کے لوسونی علاقے میں نقب زنی