ETV Bharat / state

Bear Attack in Tral بٹہ گنڈ ترال میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی - سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال

ترال کے بٹہ گڈ علاقہ میں ریچھ کے حملے میں ایک معمر شہری زخمی ہوا ہے۔ زخمی شہری کی شناخت غلام نبی نجار کے بطور ہوئی ہے۔

elderly-man-injured-in-bear-attack-at-tral-batagund
بٹہ گنڈ ترال میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 7:44 PM IST

ترال ( پلوامہ):جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں جنگلی جانوروں اور انسانی تصادم کی خبریں لگاتار موصول ہو رہی ہیں۔ رینچھ اور تیندوے کے حملے سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے۔تازہ واقعہ میں جہاں گزشتہ دنوں کارمولہ کے محمد ایوب خان کو ریچھ نے حملہ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ وہیں جمعرات کے روز بٹہ گنڈ ترال میں ریچھ کے حملے میں ایک اور معمر شہری زخمی ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غلام نبی نجار نامی شہری اس وقت زخمی ہوگیا جب وہ اپنے گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا تو تاک میں بیٹھے ریچھ نے اس پر حملہ کر دیا۔ اگرچہ زخمی حالت میں شہری کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں اس کی ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اے مزید علاج کے لیے سرینگر کے صدر ہسپتال ریفر کیا گیا۔

وہیں مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ علاقے میں کئی ریچھ گھوم رہے ہیں،حالانکہ کئی مرتبہ اس بارے میں وائلڈ لائف محکمہ کو آگاہ بھی کیا گیا لیکن سب بے سود ثابت ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Bear Attack In Tral ترال میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

بتادیں کہ ترال علاقے میں گزشتہ برسوں کے دوران متعدد جانیں جنگلی جانوروں کے حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.