ETV Bharat / state

اونتی پورہ: ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ایکتا دیوس تقریب منعقد - پریڈ میں حصہ

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں ایکتا دیوس تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں اور افسران کے علاوہ مقامی باشندوں نے بھی حصہ لیا۔

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 5:51 PM IST

ایکتا دیوس کے سلسلے میں ہفتہ کو جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر تقاریب اور ’رن فار یونیٹی‘ کا اہتمام کیا گیا، وہیں جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں بھی راشٹریہ ایکتا دیوس تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس لاینز اونتی پورہ کے احاطے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، آرمڈ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے نوجوانوں نے پریڈ میں حصہ لیا اور ملک و ریاست کی سالمیت کے لیے حلف اٹھایا۔

اونتی پورہ: ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ایکتا دیوس تقریب منعقد

حلف کے دوران اہلکاروں سے اپنے آپ کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وقف کرنے کا عہد لیا گیا۔

پروگرام کے آخر میں ’’رن فار یونٹی‘‘ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں اور پولیس اہلکاروں نے شمولیت کی۔

دوڑ کے اختتام پر ایک انعامی تقریب منعقد ہوئی جس میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے پریڈ پر سلامی لی جبکہ پولیس اور دیگر فورسز دستوں کے اعلیٰ افسران سمیت عوام کی خاصی تعداد نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.