ETV Bharat / state

Eid 2023 پلوامہ اور ترال میں بھی عید کے حوالے سے بڑے اجتماعات منعقد - ترال میں عید الفطر کی نماز

پوری دنیا کے مسلمان سال میں دو اسلامی تہوار نہایت تزک و احتشام سے مناتے ہیں، جنہیں عیدین کا نام دیا جاتا ہے۔ان میں سے ایک عیدالفطر اور دوسری عیدالاضحی ہے۔ عید الفطر رمضان کے روزہ مکمل ہونے کے بعد مناتے ہیں، جبکہ عید الضحیٰ ذوالحجہ کی 10ویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔

eid-prayers-in-pulwam-and-tral-thousands-participated
پلوامہ اور ترال میں بھی عید کے حوالے سے بڑے اجتماعات منعقد
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 5:52 PM IST

پلوامہ اور ترال میں بھی عید کے حوالے سے بڑے اجتماعات منعقد

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی وادی کے دیگر اضلاع کی طرح اجتماعی طور پر عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔ تاہم موسم ناخوشگوار ہونے کی وجہ سے عیدالفطر کی نماز مسجدوں اور خانقاہوں میں اداکی گی جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء دین نے عیدالفطر کی فضیلیت پر روشنی ڈالی۔ضلع پلوامہ میں سب سے بڑی تقریب جامعہ مسجد پلوامہ جامعہ مسجد وشبگ میں منقعد کی گئی تھی جبکہ کہ ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی اجتماعی طور عید نماز ادا کی گئی ہیں۔وہی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سحت انتظامات کئے گئے تھے۔

اس ضمن شریف الدین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبھی مسلمان ممالک کو اتحاد کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان اس وقت طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں لہذا سبھی مسلمان ممالک کو مل جل کر ان مشکلات کا ازالہ کرنے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس ضمن میں مولوی محمد اکرم ڈار نے بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ مسلمان ہو یا غیر مسلم سبھی کو اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اس وقت منشیات میں مبتلا ہوچکے ہے اور ان سے اپیل کی گئی کہ وہ منشیات کو ترق کریں تاکہ وہ اس قوم کا مستقبل سوار نے میں اپنا کریں رول ادا کرے۔

ترال: سب ضلع ترال میں بھی عید الفطر کا تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس دوران فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید ادا کی اور رمضان المبارک کے روزے مکمل ہونے پر شکرانہ ادا کیا۔اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب مرکزی عیدگاہ ترال میں منعقد ہوئی جہاں سرد موسمی صورت حال کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی عید نماز سے قبل میر واعظ ترال مولانا شبیر احمد شاہ نے فلسفہ عید الفطر پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ عید سادگی کے ساتھ منائیں اور عید کی خوشیوں میں سماج کے پسماندہ لوگوں کو شریک کریں اس موقع پر عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی
اسی طرح کی تقریبات دارالعلوم نورالسلام ترال،خانقاہ فیض پناہ، مسجد عمر ڈاڈسرہ، جامع مسجد محلہ بل امیرآباد،جامع مسجد شاہ ہمدان امیر آباد جامع مسجد نور پورہ، جامع مسجد ڈڈو، جامع مسجد ہاری،زیارت گاہ شیخ باقر صوفی گنڈ،جامع،مسجد ستورہ،جامع مسجد آری پل،جامع مسجد بٹہ گنڈ،جامع مسجد پنگلش،رٹھسونہ ،مندورہ اور دیگر مقامات میں بھی ادا کیے گئے۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے میر واعظ ترال شبیر احمد شاہ نے بتایا کہ عید رمضان المبارک کے روزوں کی تکمیل کی خوشی میں منائی جا رہی ہے اور اس لیے امت کو رمضان کی طرح زندگی گزارنی چاہیے۔اے ڈی سی ترال ایس وائی نقاش نے بتایا کہ عید الفطر کی تقریبات کے لیے انتظامیہ نے معقول انتظامات کیے تھے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کو متحرک رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Eid ul Fitr 2023 درگاہ حضرت بل سرینگر میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.