ETV Bharat / state

Altaf Thakur on Voting Rights to Non Locals "ہمارا اگلا ٹارگیٹ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر ہے" - bjpon pakistan occupied kashmir

جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹ کا حق دینے پر جہاں اپوزیشن پارٹیوں نے ناراضگی کا اظہار کیا، وہیں بی جے پی کے جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا یہاں کے نوجوان اب لال اور سبز والی سیاست نہیں بلکہ امن کے خواہاں ہیں۔ Altaf Thakur on Voting Rights To Non Locals

Altaf Thakur on Voting Rights To Non Locals

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 9:08 PM IST

ترال: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ آنے والے چھ ماہ کے اندر اندر پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو اپنے ساتھ ملا کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں بتایا گیا کہ غیر مقامی شہریوں کو بھی یہاں ووٹ ڈالنے کا حق ملے گا۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈاڈسرہ ترال میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

Altaf Thakur on Voting Rights To Non Locals
الطاف ٹھاکر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اب لال اور سبز والی سیاست نہیں بلکہ امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کے حقوق دینے کے بعد محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔
Altaf Thakur on Voting Rights To Non Locals

مزید پڑھیں:

الطاف ٹھاکر کا مزید کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کے دور اقتدار میں سینکڑوں نوجوانوں کا قتل کیا گیا اور آج کے نوجوان سمجھدار ہیں اور وہ ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ غیر مقامی افراد کے ووٹنگ لسٹ میں اندراج سے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی سیاست ختم ہوگی۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ ہم کشمیر کے مسئلے کو ایک ہی ٹارگیٹ میں حل کریں گے وہ یہ کہ آنے والے چھ ماہ کے اندر اندر پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرکے رہیں گے۔ بی جے پی کا اگلا ٹارگیٹ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آنے والے جموں و کشمیر انتخابات میں غیر مقامی افراد جن میں نیم فوجی اہلکار، سرکاری ملازمین، مزدور وغیرہ شامل ہیں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ترال: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ آنے والے چھ ماہ کے اندر اندر پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو اپنے ساتھ ملا کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں بتایا گیا کہ غیر مقامی شہریوں کو بھی یہاں ووٹ ڈالنے کا حق ملے گا۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈاڈسرہ ترال میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

Altaf Thakur on Voting Rights To Non Locals
الطاف ٹھاکر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اب لال اور سبز والی سیاست نہیں بلکہ امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کے حقوق دینے کے بعد محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ Altaf Thakur on Voting Rights To Non Locals

مزید پڑھیں:

الطاف ٹھاکر کا مزید کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کے دور اقتدار میں سینکڑوں نوجوانوں کا قتل کیا گیا اور آج کے نوجوان سمجھدار ہیں اور وہ ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ غیر مقامی افراد کے ووٹنگ لسٹ میں اندراج سے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی سیاست ختم ہوگی۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ ہم کشمیر کے مسئلے کو ایک ہی ٹارگیٹ میں حل کریں گے وہ یہ کہ آنے والے چھ ماہ کے اندر اندر پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرکے رہیں گے۔ بی جے پی کا اگلا ٹارگیٹ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آنے والے جموں و کشمیر انتخابات میں غیر مقامی افراد جن میں نیم فوجی اہلکار، سرکاری ملازمین، مزدور وغیرہ شامل ہیں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.