ETV Bharat / state

Eat Right Mela in Pulwama: پلوامہ میں ’ایٹ رائٹ میلہ‘ منعقد - فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا

ضلع پلوامہ میں ایٹ رائٹ میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Eat Right Mela Held in Pulwamaمیلے کے دوران، محفوظ خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پینٹنگ مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ضلع کے مختلف اسکولز سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے حصہ لیا۔

پلوامہ میں ’ایٹ رائٹ میلہ‘ منعقد
پلوامہ میں ’ایٹ رائٹ میلہ‘ منعقد
author img

By

Published : Aug 2, 2022, 1:14 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع پلوامہ میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کے تعاون سے فوڈ سیفٹی ونگ آف ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول نے ’’ایٹ رائٹ میلہ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا۔ Eat Right Mela Held in Pulwamaمیلے میں ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر، ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن کے افسران موجود تھے۔ میلے کے دوران مختلف محکمہ جات - زراعت، باغبانی، HPMC اور کشمیر ڈویژن کے سرکردہ صنعت کاروں کے فوڈ اسٹالز لگائے گئے تھے تاکہ مقامی پیداوار کو ظاہر کیا جا سکے اور صارفین میں محفوظ اور صحت مند کھانے کی عادت پیدا کی جا سکے۔

پلوامہ میں ’ایٹ رائٹ میلہ‘ منعقد

میلے کے دوران خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اناج اور پھلوں خاص کر موسمی اور تازہ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے عوام سے آرگینک غذائوں کا زیادہ استعمال اور نمک، چینی، مصالحہ جات کا کم استعمال کرنے پر زور دیا۔ Pulwama Eat Right Melaمحکمہ کے افسران نے خطاب کے دوران محکمہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور فوڈ بزنس آپریٹرز بالخصوص مینوفیکچرنگ یونٹس، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان سے حفظان صحت کے طریقوں کو سختی سے اپنانے پر زور دیا۔

میلے کے دوران، محفوظ خوراک کی اہمیت کے حوالے سے پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ضلع کے مختلف اسکولز سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی۔ پینٹنگ مقابلہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.