ضلع پلوامہ میں عیدالاضحی کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے کاروباری اداروں کو کھولے جانے کی اجازت کے بعد ضلع میں منگل کو دکانیں اور کاروباری ادارے کھلے رہے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے دکانوں اور تجارتی مراکز کو مختلف اوقات میں کھولے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ضلع میں دکانیں کھلی رہیں، ٹریفک کی نقل و حمل بھی جاری رہی تاہم اس کے باوجود بازاروں میں گہما گہمی نظر نہیں آئی۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی تعداد 1257 پہنچ گئی ہے جن میں617 زیر علاج ہے جب کہ 621 افراد صحت یاب ہو چکے ہے۔
ضلع پلوامہ کے مختلف قرنطینہ مراکز میں اس وقت 600سے افراد قرنطینہ میں ہیں۔