زمین کے تحفظ اور زمینی وسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کشمیر میں وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو کی صدارت میں یوم ارض منایا گیا۔اس موقع پر ڈویژنل کمشنر کشمیر پی-کے پولے مہمان خصوصی کے بطور شامل ہوئے، جبکہ اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل رہے۔ Earth Day Arranged at Islamic University in Awantipora
اس موقع پر ماہرین نے یوم ارض کی اہمیت پر شرکاء سے خطاب کیا- پروگرام میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ماہرین نے زمین کے دن کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور انسانی ذمہ داری پر کھل کر بات کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بتایا کہ آج کے اس سیمنار میں زمین اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بات کی گئی اور اس حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم ارض: 'کھول آنکھ، زمیں دیکھ، فلک دیکھ، فضا دیکھ
واضح رہے کہ ارتھ ڈے، جو ہر سال 22 اپریل کو منایا جاتا ہے، ماحول کی حفاظت، تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے اور زیادہ پائیدار زندگی گزارنے کی یاد دہانی ہے۔ یہ تقریب پہلی بار 1970 میں منائی گئی تھی، اس سال سالانہ تقریبات کی 52 ویں سالگرہ تھی۔