جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ کے کھریو علاقہ میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر شار شالی میں ناکے کے دورآن ایک گاڑی زیر نمبر JK03B-3507 کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دورآن گاڑی سے 35 کلوگرام پوست کے بھوسے (فکی) برآمد کی گئی جو گاڑی کے اندر چھپائی گئی تھی۔
اس سلسلے میں پولیس نے گاڑی چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مزکورہ شخص کی شناخت توفیم احمد ڈار ساکن واگھما بجبہاڑا کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے جس میں مزکورہ شخص پوست لیکر کر جا رہا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 48/2020 کے تحت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروآئی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سماج میں سب سے بڑی بیماری ہے اور اس بیماری کو دور کرنے سے ہمارا سماج ترقی یافتہ سماج بن سکتا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں سے اس بدعت سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔