ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اونتی پورہ کے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر انہوں نے ناکے کے دوران قصبہ ترال کے رہنے والے بشیر احمد گنائی کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار شدہ نوجوان کے قبضے سے تین لاکھ اسی ہزار روپے نقدی کے علاوہ قریبا سو گرام چرس کو بھی ضبط کر لیا گیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کے خلاف اس سے قبل بھی پائین شہر ایک پولیس اسٹیشن میں منشیات سے متعلق شکایت درج ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ شخص نے ضبط شدہ رقم کی تفصیل بتاتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ روپے اسنے چرس بیچ کر جمع کیے تھے۔
اس حوالے سے اونتی پورہ پولیس نے اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔