منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے آج اونتی پورہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو چالیس کلو گرام فکی کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں پولیس کی ایک ٹیم نے کیگام کراسنگ پر ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ جب اسکی تلاشی لی گئی تو اسکے قبضے سے چالیس کلو گرام فکی برآمد ہوئی جسکی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے ملزم کی شناخت بلال احمد خان ولد نور خان ساکن ماچھہامہ، ترال کے بطور کی ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی مہم میں اپنا تعاون ادا کریں۔
گزشتہ سال سے اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف اپنی مہم کو تیز کر دیا ہے جس کی بڑے پیمانے پر سراہنا کی جا رہی ہے۔