پلوامہ: نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت آج بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ترال میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلباء، نمبرداروں، چوکیداروں، سرکاری ملازمین، میڈیکل شاپ کیپرس ایسوسی ایشن اور رضاکار تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے کی جبکہ اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول اور دیگر اعلی آفیسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بچوں نے منشیات مخالف مہم کے حوالے سے مقالات پیش کیے جبکہ سبھی لوگوں سے عہد لیا گیا کہ وہ ایک نشہ مکت سوسائٹی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر طلباء نے ہاتھوں میں بینر اٹھا کے رکھے تھے جن میں منشیات مخالف نعرے قلمبند کیے گئے تھے۔ تاہم تپتی دھوپ میں طلباء کو رکھنے اور دیگر ضروری انتظامات کی عدم دستیابی سے پروگرام کی رونق ماند پر گئی۔Awareness Rally Against Drug Abuse
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ منشیات ہمارے سماج کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اور اب نوجوان نسل اس میں مبتلاء ہو رہی ہے اسلیے سماج کے ہر فرد کو آگے آکر انتظامیہ کی اس مہم کو کامیاب بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی لت سے مرنے والوں کی صرف اپنی موت نہیں ہوتی بلکہ اس کے خاندان کی خواہشات بھی اس کے ساتھ ہی دفن ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ”ہر والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کہ کہیں وہ اس ناصور میں مبتلا تو نہیں ہورہے ہیں "انہوں نے مزید کہا کہ ایک ڈرگ فری سوسائٹی کے لیے ہم سب کو آگے آنا چاہئے اور سبھی ذمہ دار شہریوں کو منشیات کا قلع قمع کرنے میں اپنا تعاون پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ Awareness Rally Against Drug Abuse
یہ بھی پڑھیں : Awareness Rally Against Drug Abuse کشمیر طبیہ کالج شلوت کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا اہتمام