ETV Bharat / state

Drug Awareness Programme in Tral ترال ڈگری کالج میں انسداد منشیات کے متعلق سیمنار - منشیات کے متعلق جانکاری پروگرام

’’نشہ مکت بھارت‘‘ کے حوالے سے جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں منشیات کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں Anti Drug Awareness

ترال ڈگری کالج میں انسداد منشیات کے متعلق سیمنار

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 2:16 PM IST

پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سید منطقی کالج آف نرسنگ، اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کے اشتراک سے آج منشیات کے متعلق جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا، جس دوران طالب علموں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران مقررین نے شرکاء کو منشیات کے برے اثرات سے آگاہ کیا، اور انہیں اس وباء سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو

پروگرام میں ترال کے نامور معالج اور قلم کار ڈاکٹر نثار احمد ترالی مہمان خصوصی کے بطور موجود رہے۔ نرسنگ کالج کی پرنسپل عصمت پروین اور ڈگری کالج ترال کے پرنسپل مشتاق احمد لون بھی پروگرام میں موجود رہے، جنہوں نے طالب علموں کو موضوع سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

مقررین نے کہا کہ ضلع میں اس طرح کے آگاہی پروگرامز کا اہتمام کرکے عوام خصوصا نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کر کے انہیں اس وبا سے دور رہنے کی تلقین کی جائے گی۔ انہوں نے منشیات کے خاتمہ کے لیے عوام کو آگے آنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون پیش کرنے کی اپیل کی۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ا یسے پروگرامز کو کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر لوگوں کو جڑے رہنا چاہیے تبھی ہم اس بدعت کو ختم کرسکتے ہیں۔

اس دوران طالباء نے میڈیا کو بتایا کہ ایسے پروگرامز سے لوگوں کے اندر ایک شعور پیدا ہوگا تاکہ ایک نوجوان جومنشیات میں مبتلا ہوا ہے اس کو نکالنے کیلے ہم سب لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا اور گھر گھر ،گلی گلی جاکر ہمیں اس طرح کے بیداری پروگراموں کو منعقد کرانا اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں 'نشہ مکت بھارت' کے تحت منشیات کے خلاف بیداری ریلیز اور بروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Anti Drug Rally In Sopore بارہمولہ میں منشیات مخالف ریلی کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.