پلوامہ: گزشتہ روز عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیاں تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ ہلاک عسکریت پسندوں کی شناخت خانیار سرینگر کے ناتیش شکیل، ضلع شوپیاں کے عادل وانی، ٹاپ کمانڈر عارف ہزارہ چنار باغ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔Encounter in Pulwama's Pahoo
اس دوران انکاؤنٹر سائٹ پر فوج کی جانب سے ڈرون فوٹیج سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو میں واکی ٹاکی پر فوجی جوانوں کی گفتگو بھی سنی جا سکتی ہے۔ ڈرون فوٹیج میں پھنسے ہوئے عسکریت پسندوں کا مقام دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
- Encounter in Pulwama's Pahoo: پلوامہ انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک
- Youth Missing in Srinagar: خانیار کا 17 سالہ نوجوان لاپتہ، اہل خانہ کی گھر واپسی کی اپیل
واضح رہے کہ فوج کے 50 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف 182,183 بٹالین اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے پلوامہ کے پاہو علاقے کو گزشتہ روز شام 4 بجے محاصرے میں لیا تھا۔ فوج کو ایک اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں عسکریت پسند موجود ہیں، جس کے بعد انہوں نے پورے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کردی تھی۔ علاقے میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فوج پر گولیاں چلائیں جس کے بعد فوج نے جوابی کارروائی کرکے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔