ETV Bharat / state

ترال میں ڈرائیورز کا خاموش احتجاج - سب ضلع ترال میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز

سب ضلع ترال میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز بالخصوص سومو ڈرائیوروں اور مالکان نے انتظامیہ کی جانب سے ترال مین اسٹینڈ میں ایک پارک کی تعمیر کو لیکر آج خاموش احتجاج کیا اور مانگ کی کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے۔

ترال میں ڈرائیورز کا خاموش احتجاج
ترال میں ڈرائیورز کا خاموش احتجاج
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 6:10 PM IST

تفصیلات کے مطابق درجنوں سومو ڈرائیوروں اور گاڈی مالکان آج مین بس اسٹینڈ ترال میں جمع ہوئے اور ایک خاموش احتجاج کر کے انتظامیہ تک اپنا مطالبہ بات پہنچانے کی کوشش کی۔

ترال میں ڈرائیورز کا خاموش احتجاج

ان ڈرائیوروں نے بتایا کہ ترال سب ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے یہاں پر ایک پارک کو منظوری دی ہے جسکی وجہ سے گاڑیوں کے لیے جگہ کم پڑے گی اور اسٹینڈ مزید سکڑ جائے گا اور انکے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سری نگر اور بارہمولہ میں این آئی اے کے چھاپے

ڈرائیورز نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان کا روز گار پہلے ہی کافی متاثر ہوا ہے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام سے ان کے کاروبار پر مزید منفی اثرات مرتب ہونگے۔

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اسٹینڈ پر پارک بنانے کے فیصلے کو فوری طور واپس لیا جائے ورنہ وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.