ETV Bharat / state

Drive Against Poppy Cultivation: لرگام ترال میں کاشت کی گئی پوست کے خلاف مہم تیز - خشخاش کی کاشت تباہ

جموں و کشمیر میں ان دنوں انتظامیہ پوست کی کاشت کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ اس دوران آج ایکسائز، مال اور جموں و کشمیر پولیس محکمے نے کارروائی کرتے ہوئے کئی کنال اراضی پر کاشت کی گئی غیر قانونی فصل کو تباہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اس کاشت کو نہ لگانے کی اپیل کی ہے۔ Drive Against Poppy Cultivation

drive-against-poppy-cultivation-in-lurgam-area-of-tral
لرگام ترال میں کاشت کی گئی پوست کے خلاف مہم تیز
author img

By

Published : May 16, 2022, 10:34 PM IST

ترال: منشیات کی وبا کو روکنے کے مقصد سے آج لرگام ترال میں محکمہ مال، ایکسائز اور پولیس کی جانب سے خشخاش کی کاشت کے خلاف مہم چلائی گئی، جس دوران علاقے میں مختلف جگہوں پر اس فصل کو تباہ کیا گیا۔ یہ مہم نائب تحصیلدار لرگام عبدالرشید کی نگرانی میں چلائی گئی۔ اس دوران ٹیم میں شامل ریونیو ،ایکسائیز اور پولیس نے علاقے کے ارد گرد خشخاش کی کاشت کو تباہ کیا۔Drive Against Poppy Cultivation

لرگام ترال میں کاشت کی گئی پوست کے خلاف مہم تیز

یہ مہم نادر، لرگام، پستونہ، واگڈ اور دیگر دیہات میں چلائی گئی۔ مہم کے دوران متعلقہ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس فصل کو اگانے سے پرہیز کریں۔ انتظامیہ کی جانب اس سے پہلے بھی بارگام، سیموہ علاقے میں اسی طرح کی ایک مہم چلائی گئی تھی، جس دوران مذکورہ علاقے میں موجود خشخاش کی کاشت کو تباہ کیا گیا تھا۔ تاہم مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ مخصوص مقامات پر ہی خشخاش کو تباہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب تحصلدار لرگام عبدالرشید شاہین نے بتایا کہ عوام کو چاہیے کہ منشیات کی مہم میں ہمارے ساتھ تعاون کریں، کیونکہ یہ ہمارے سماج کے لیے سم قاتل ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دو دن میں از خود خشخاش کی فصل کو تباہ کریں ورنہ بعد میں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.