محکمہ جل شکتی کی جانب سے ترال ٹاؤن میں ایک خصوصی مہم چلائی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی ڈویژن ترال صہیب یوسف نےکی۔
مہم کے دوران لوگوں کے غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے، جبکہ فیس نہ ادا کرنے والوں کو یہ اپیل کی گئی کہ وہ جلد از جلد اپنے واجب الادا رقومات ادا کریں، تاکہ محکمہ ان کو بلا خلل پانی فراہم کرے۔
اس موقع پر انہوں نے ترال بالا کے کئ محلوں میں پانی کے ترسیلی نظام کا جائزه بھی لیا اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ عوام کو بہتر خدمات کے لیے اپنا تعاون دیں۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ: محکمہ سیریکلچر کا 5 روزہ شعور بیداری کیمپ
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی ڈویژن ترال صہیب یوسف نے بتایاکہ' غیر قانونی طورپر لگائے گیے پانی کے کنکشن کاٹ دیے جائیں گے، انہوں نے عوام سے اپیل کیا کہ وہ پندرہ مارچ سے قبل اپنی فیس ادا کریں۔