ETV Bharat / state

پانپور: قصابوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی کی جانب سے گراں فروشی اور خلاف کارروائی کے دوران کھریو علاقے میں ڈمپ کیا ہوا گوشت ضبط کرکے قصاب کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

پانپور: قصابوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی
پانپور: قصابوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 8:10 PM IST

محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی نے میونسپل کمیٹی کھریو کے اشتراک سے شکایت ملنے کے بعد کھریو علاقے میں موجود قصابوں کی دکانوں پر چھاپے مارے جس دوران ٹیم نے نعیم احمد نامی ایک گوشت فروش کی دکان سے کئی دنوں سے ڈمپ کیا ہوا گوشت برآمد کیا۔

پانپور: قصابوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی

گوشت فروش نے گوشت کو فریزر میں رکھا ہوا تھا جسے ٹیم نے ضبط کرنے کے بعد اسے فوری طور ضائع کر دیا اور نعیم کے خلاف پولیس اسٹیشن کھریو میں معاملہ درج کیا۔

اس موقع پر ٹی ایس او نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے دکانداروں خصوصاً قصابوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر ہی گوشت فروخت کریں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.