ETV Bharat / state

ترال میں کلسٹر ماڈل ویلیج کے لیے میٹنگ منعقد

جموں و کشمیر کے دورافتادہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے ایل جی انتظامیہ نے اقدامات شروع کیے ہیں اور اس سلسلے میں کئی پہاڑی دیہات میں کلسٹر ماڈل ویلیج تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

ترال میں کلسٹر ماڈل ولیج کے لیے میٹنگ منعقد

author img

By

Published : Aug 31, 2020, 9:47 PM IST

اس سلسلے میں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع حاجن ،درگڈ اور بنگہ ڈار کو کلسٹر ماڈل ولیج کے بطور ترقی دی جا رہی ہے جس کے لیے آج انتظامیہ کے اعلی افسران نے حاجن، درگڈ اور بنگہ ڈار کا دورہ کر کے کلسٹر ماڈل ولیج کے لیے ڈی پی آر تیار کیا۔

ترال میں کلسٹر ماڈل ولیج کے لیے میٹنگ منعقد

لوگوں نے انتظامیہ کی اس ٹیم کا والہانہ استقبال کیا اور اپنے مسائل ان کی نوٹس میں لاییے گجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد یاسین پوسوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان دہیات کو کلسٹر ماڈل ولیج بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔

اس موقع پر بی ڈی او آری پل سمیر احمد، اسسٹنٹ ایگزیکیوٹیو انجینیئر آر اینڈ بی اشتیاق حسین اور اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اشتیاق حسین نے بتایا کہ انھوں نے آج دیگر افسران کے ہمراہ ان دیہات کا دورہ کیا ہے اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ہے اور اب وہ جلد ہی انتظامیہ کو اس بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.