ETV Bharat / state

Sheep Charred To Death کونہ بل پامپور میں آگ کی واردات میں 83 بھیڑ جل کر ہلاک - پامپور میں شیب فارم میں آگ

قصبہ پانپور کے کونہ بل گاؤں میں دوران شب ایک اگ کے واقعے میں تقربیاً 83 بھیڑجل کر ہلاک ہوگئے۔ متاثرہ کنبے نے انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 6:11 PM IST

کونہ بل پامپور میں آگ کی واردات میں 83 بھیڑ جل کر ہلاک

پامپور:ضلع پلوامہ کے کونہ بل پانپور گاؤں میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 83 بھیڑ جل کر ہلاک ہوگئے۔ متاثرہ نے انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی۔ ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے کونہ بل گاوں میں رات کے دورآن آگ کا ایک ہولناک حادثہ پیش آیا۔ اتشزدگی کے اس واقعہ میں مشتاق احمد نامی شخص کے 83 بھیڑ جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ مشتاق احمد کے شیپ فارم سے رات کے ایک بجے اچانک ظاہر ہوئی اور صرف ایک ہی گھنٹے میں پورے شیپ فارم کو راکھ کی ڈھیر میں تبدیل کیا۔

اس دوران فارم میں موجود تقربیاً 83 بھیڑ جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ عین شاہدین کے مطابق اگرچہ مقامی لوگوں اور فائیر سروس محکمے کے اہلکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا،تاہم اس بھیانک آتشزدگی میں فارم میں موجود تمام بھیڑ جل کر ہلاک ہوگے جس سے اس کنبے کو لاکھوں روپئے کا نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Kulgam Shop Gutted کولگام میں آتشزدگی، دکان خاکستر

متاثرہ کنبے کے مطابق ان کی روزی روٹی اسی شیپ فارم سے چلتی تھی، اور ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا سہارا نہیں ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔ادھر آج تحصیلدار پانپور زبیر احمد نے شیپ ہسبنڑری افسروں کے ساتھ جائے وقوع پر جا کر موقعہ کا ازخود جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ کنبے کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.