مظاہرین کے مطابق ایک طرف انتظامیہ فاریسٹ ایکٹ Forest Act کی بات کرتی ہے، لیکن دوسری جانب ان کو ستر سال سے زیر کاشت زمینوں سے بے دخل کرنے کی کوشش Attempt to Evict From Cultivated Lands کی جاتی ہے، اس تعلق سے خاموش احتجاج Silent Protest کر کے دودھ مرگ کی عوام نے اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی، اس دوران مقامی بھارتیہ جنتا پارٹی رہنما عبدالرشید گوجر نے لوگوں کے ساتھ مل کر انتطامیہ کو ہدف تنقید بنایا اور لوگوں سے اس مسئلے پر بات کی۔
ای ٹی وی بھارت کو مقامی محمد عبداللہ نے بتایا کہ ایک طرف مرکزی حکومت پسماندہ لوگوں کی بھلائی کے دعوے کر رہی ہے، وہی دوسری جانب ہم گوجروں کو ہماری زمین سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
- مزید پڑھیں: Encroachment on Water Bodies: قدرتی چشموں پر مبینہ طور ناجائز قبضہ، زرعی اراضی کے بنجر بننے کا خدشہ
اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر عبدالرشید گوجر نے بتایا کہ 'مقامی انتظامیہ ان گوجروں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، لوگوں کے حقوق کے لیے اگر مجھے جنتر منتر پر بھی دھرنا دینا پڑے تو میں ضرور دوں گا۔ انہوں نے ایل جی منوج سنہا سے اس بارے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔