جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ میں پلوامہ میں سال 2022-23 کے مالیاتی منصوبے Financial Schemes for year 2022-23 کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لیول ٹیکنیکل کمیٹی (DLTC) کی ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مالیاتی منصوبوں، تجاوزات اور عملدرآمد کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
میٹنگ کے دوران کسانوں کے لیے خصوصی پیکج بشمول فصلوں کی نگہبانی، کھاد، جراثیم کش ادویات سمیت دیگر اخترجات کے لیے کسانوں کو قلیل مدتی قرضے کی فراہمی کے لیے مالی معاونت کو منظوری دی گئی۔
اس حوالے سے میٹنگ کے دوران اے ڈی ڈی سی پلوامہ نے متعلقہ افسران کو کسانوں کو احسن طریقے سے قلیل مدتی قرضوں کی فراہمی کے لیے مناسب اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر بینک کو نصف مالی برس میں 50 کروڑ کا منافع
میٹنگ کے دوران بے روزگار نوجوانوں کو مختلف اسکیمز کے تحت خود روزگار کے مواقع، قرضوں کی فراہمی، سبسڈی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے پر غور و خوض کیا گیا۔
میٹنگ میں متعلقہ محکمہ جات کے افسران سمیت مالیاتی اداروں / بینکس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔