ETV Bharat / state

Award Ceremony in Pulwama: گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پلوامہ میں ایوارڈ تقریب - Award Ceremony in Pulwama

پلوامہ کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں سوچھ ودیالیہ پرسکار 2021-22 کے تحت ضلع سطح کی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے نمایاں کارکردگی انجام دینے والے اسکولوں میں انعامات تقسیم کیے۔ District Level Award Ceremony in Pulwama

District Level Award ceremony under SVP 2021-22 held at GHSS Pulwama
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پلوامہ میں ضلعی سطح کی ایوارڈ تقریب
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 10:59 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر ضلع پلوامہ Pulwama کے ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پلوامہ میں منعقدہ ضلع سطح کی ایوارڈ تقریب میں سوچھ ودیالیہ پرسکار (ایس وی پی) 2021-22 کے تحت ضلع کے بہترین اسکولوں کو انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ، پرنسپلز، زیڈ ای اوز، تمام ہائی اسکولوں کے ایچ او آئیز، فاتح ہونے والے اسکولوں کے ایچ او آئیز، طلباء اور عوامی نمائندوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔Award Ceremony in Pulwama

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پلوامہ میں ضلعی سطح کی ایوارڈ تقریب

چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے کل 556 اسکولوں نے ضلع سطح کے سوچھ ودیالیہ پرسکار 2021-22 کے لیے آن لائن درخواست دی تھی اور 210 کو وزارت تعلیم نے منظور کیا تھا۔ تمام اسکولوں کی مناسب فزیکل تصدیق اور تشخیص کے بعد 36 اسکولوں کو ضلع سطح کے ایس وی پی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ ضلعی سطح پر ایوارڈ تقریب کا انعقاد محکمہ تعلیم نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کے تعاون سے کیا تھا۔

سوچھ ودیالیہ اور سوچھ بھارت پر مختلف ثقافتی اشیاء کو اسکولی بچوں نے پیش کیا تاکہ سوچھ ابھیان کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ڈی سی نے سوچھ بھارت ابھیان اور سوچھ ودیالیہ پرسکار تقریب کے کامیاب اختتام پر سی ای او اور ان کی ٹیم کے کردار کی تعریف کی۔ سوچھتا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بصیر الحق چودھری نے شرکاء سے تبدیلی کا حصہ بننے کی تاکید کی تاکہ سوچھ بھارت ابھیان کے خواب کو پورا کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.