اپنے دورے کے دوران موصوف نے دھرم گنڈ ترال میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہے مجوزہ ٹراؤٹ فارم کا دورہ کیا اور موقع پر ہی افسران کو اس ضمن میں اقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے۔
انھوں نے آری پل میں بھی ٹراؤٹ مچھلیوں کے یونٹ کا جائزہ لیا جبکہ ترال ستورہ روڈ پر جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے اس پروجیکٹ پر جلد کول تار بچھانے کے احکامات جاری کئے۔
معلوم ہوا کہ ترال ستورہ روڈ پر جاری کام کی رفتار پر موصوف نے اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران کئی وفود نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ کے سامنے اپنے اپنے مسائل رکھے۔ موصوف نے لوگوں کے مسائل غور سے سننے کے بعد ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ، ڈسٹرکٹ فشریز آفیسر محمد صدیق، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی محمد یوسف ترمبو اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔