ETV Bharat / state

ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر کا پانپور دورہ

ایک اجلاس میں ایگزیکٹو آفیسر، چیئرمین ایم سی پانپور اور کمیٹی کے دیگر متعلقہ عملے کو پانپور کی تعمیر و ترقی کے لئے کوششوں میں تیزی لانے کے لئے کہا گیا۔

Riyaz Ahmad Wani
ریاض احمد وانی
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 3:51 PM IST

ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر ریاض احمد وانی (کے اے ایس) کے ساتھ دیگر افسران نے میونسپل کمیٹی پانپور کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے ترقیاتی و دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایگزیکٹو آفیسر، چیئرمین اور کونسلرز سے خصوصی گفتگو کی۔

ریاض احمد وانی

ریاض احمد وانی کی آمد پر پامپور میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس دوران ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین ایم سی پانپور اور کمیٹی کے دیگر متعلقہ عملے کو پانپور کی تعمیر و ترقی کے لئے کوششوں میں تیزی لانے کے لئے کہا گیا۔

ڈائریکٹر نے کام کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی کے فرنٹ لائن کارکنان، منتخب ارکان اور انتظامی کارکنان کے ذریعہ کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی پانپور نے کووڈ-19 وبا کے دوران قابل ستائش کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانپور: منہاج القرآن کی جانب سے مذہبی کانفرنس کا انعقاد

ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز نے بتایا کہ انہوں نے میونسپل کمیٹی پانپور کے اجلاس میں ہونے والے کام کا جائزہ لیا اور تعمیر و ترقی میں سہولت لانے کے لئے نومنتخب چیئرمینوں اور کونسلرز سے ضروری امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ بلدیات کی مضبوطی سے نہ صرف جموں وکشمیر کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی بلکہ جمہوریت کی جڑوں کو بھی تقویت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.