ETV Bharat / state

پلوامہ: محکمہ دیہی ترقیات کے ڈائریکٹر نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا - بروقت تکمیل

ضلع پلوامہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر نے ضلع کا دورہ کیا۔

پلوامہ: محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 8:08 PM IST

محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر کشمیر طارق احمد زرگر نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

پلوامہ: محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ڈائریکٹر نے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ، شادی مرگ، لاسی پورہ اور راجپورہ بلاکس میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ان کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکے۔

ڈائریکٹر نے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور آدھار لنکیج کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ وہیں ضلع افسران نے ڈائریکٹر کو جانکاری دی کہ ضلع پلوامہ کے تمام بلاکس میں صد فیصد ادائیگیاں اور آدھار لنکیج کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر نے مختلف فلیگ شپ پروگراموں بشمول منریگا، 14ویں ایف سی، پی ایم اے وائی، بیک ٹو ولیج کے تحت بلاکس کی پیشرفت کے حوالے سے بھی جانکاری حاصل کی۔

مزید پڑھیں: حسنین مسعودی نے پانپور کے سپائس پارک کا دورہ کیا

محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر کشمیر طارق احمد زرگر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی کا دور دراز اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام انجام دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.