ڈائریکٹر کالجز، ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین اشائی نے ضلع پلوامہ کے ڈگری کالج پانپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اکیڈمک بلاک کے علاوہ براؤزنگ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔
یاسمین اشائی نے کالج میں جاری دیگر تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا، وہیں انہوں نے اس موقع پر منعقدہ کیے گئے زعفران میلے میں بھی شرکت کی۔
کالج کی جانب سے منعقد کیے گئے زعفران میلے میں کالج پرنسپل کے علاوہ کالج عملہ سمیت درجنوں طلبہ نے شرکت کی جبکہ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے ورچول موڑ کے ذریعے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: پلوامہ: منشیات میں ملوث گروہ کا پردہ فاش، 4 افراد گرفتار
یاسمین اشائی نے کہا کہ مختلف کالجز میں زیر تعلیم طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار بخش ٹریننگ اور کورسز بھی کرائے جاتے ہیں تاکہ مستقبل میں طلبہ از خود روزگار کمانے کے اہل ہو سکیں۔