ETV Bharat / state

پلوامہ: محکمہ زراعت کے ڈائرکٹر نے پامپور میں اسپائس پارک کا دورہ کیا

author img

By

Published : Oct 26, 2020, 5:54 PM IST

زعفران کی کھیتی کرنے والے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے انٹرنیشنل اسپائس پارک میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Director agriculture
Director agriculture

زعفران کے پھولوں کی چنائی کا موسم شروع ہو گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں زعفران کے کھیتوں میں قصبہ کے کسان پھولوں کی چنائی کر رہے ہیں۔

پلوامہ: محکمہ زراعت کے ڈائرکٹر نے پامپور میں اسپائس پارک کا دورہ کیا

کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے مقصد سے انٹرنیشنل اسپائس پارک میں سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں، اس سلسلے میں آج محکمہ زراعت کے ڈائرکٹر سید الطاف اعجاز اندرابی نے متعلقہ محکمہ کے دیگر افسروں کے ساتھ اسپائس پارک کا دورہ کیا اور کسانوں کو دی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا۔
محکمہ زراعت کے ڈائرکٹر نے کہا کہ اسپائس پارک کسانوں کے فائدے کے لئے بنایا گیا ہے اور اس سے زعفران کی صنعت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسپائس پارک سے خریداروں کو صحیح اور معیاری زعفران دستیاب ہوگا اور کسانوں کو پوری قیمت مل جاۓ گی جس سے کسانوں کی زندگی میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔
الطاف اعجاز اندرابی نے کہا کہ اسپائس پارک میں سائنسی طریقوں سے زعفران کو تیار کیا جا رہا ہے جس سے زعفران کا معیار برقرار رہے گا اور کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس لئے کسانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے زعفران کو فروخت کرنے کے لئے اسپائس پارک کی طرف رجوع کریں۔
انہوں نے افسروں کو کہا کہ وہ کسانوں کو اس سپائس پارک میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.