ETV Bharat / state

Tral Bala Sumo Stand Dilapidated ترال بالا کا سومو اسٹینڈ خستہ، عوام پریشان - ترال بالا علاقے کا سومو اسٹینڈ انتہائی خستہ

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ترال بالا علاقے کا سومو اسٹینڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔مسافروں، ڈرائیوز اور مقامی لوگوں نے سومو اسٹینڈ کی خستہ حالی دور کرنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترال بالا کا سومو اسٹینڈ خستہ، عوام پریشان

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 1:01 PM IST

پلوامہ: ترال بالا میں موجود سومو اسٹینڈ کی عرصہ دراز سے تعمیر و تجدید نہ ہونے سے یہ اسٹینڈ خستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مسافرین کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز بھی مشکلات کے شکار ہو رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق بارشوں کے دوران سومو اسٹینڈ جھیل میں تبدیل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مسافروں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ڈرائیور بھی پریشان رہتے ہیں۔ Dilapidated Sumo Stand of Tral Bala

ترال بالا کا سومو اسٹینڈ خستہ، عوام پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے الزام عائد کیا کہ ’’انتظامیہ ترقی کے دعوے کرتی تو ہے لیکن زمینی سطح پر ترقی کا نام و نشان نہیں ہے کیونکہ ٹاؤن میں موجود تیس دیہات کے لیے بنایا گیا یہ سومو اسٹینڈ اپنی داستان خود بیان کر رہا ہے۔‘‘ Dilapidated Tral Bala Sumo Stand Irks Commuters

ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ انہوں نے سومو اسٹینڈ کی خستہ حالی کو دور کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کئی بار حکام کو عرضداشت پیش کی تاہم ان کے مطابق ’’عرضیاں بے سود ثابت ہوئیں۔‘‘ وہیں سومو اسٹینڈ، ترال کے عہدیدار گلزار احمد نے بتایا کہ ’’معمولی بارشوں کے دوران سومو اسٹینڈ میں ہر جگہ کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر جمع ہوتے ہیں جس سے نہ صرف گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ مسافرین کو بھی مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔‘‘

ترال کی جملہ آبادی نے انتظامیہ سے سومو اسٹینڈ کی خستہ حالی دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ترال سومو اسٹینڈ کوڑے دان میں تبدیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.