پلوامہ: ضلع پلوامہ کے آلوچہ باغ، پانپور میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Dilapidated Road Irks Pampore Residents لوگوں کا الزام ہے کہ محض چند سو میٹر طویل انتہائی اہم رابطہ سڑک کی مرمت کے حوالے سے محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں اور سڑک کی خستہ حالی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ محض چند سو میٹر رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کا سڑک پر پیدل چلنا بھی محال بن چکا ہے وہیں خستہ حال سڑک کے سبب گاڑیوں کو بھی نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ Dilapidated Road in Alochi Bagh Pampore Irks Residents انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ سڑک کی مرمت کے حوالے سے حکام نے صرف یقین دہانی ہی کرائی۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو شدید تنقید کا نشانہ بانتے ہوئے کہا کہ ’’سڑک کی تعمیر و مرمت کے نام پر بجری کی چند گاڑیاں انڈیل کر محکمہ کے افسران و ٹھیکہ داران غائب ہو گئے۔‘‘ Alochi Bagh Pampore Roads Dilapidated انہوں نے مزید کہا کہ آر اینڈ بی محکمہ کی جانب سے میگڈمائزیشن کے حوالے سے محض یقین دہانیاں کی گئیں جب کہ اس حوالے سے کبھی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ میگڈمائزیشن نہ کیے جانے کے باعث محکمہ کی جانب سے بچھائی گئی بجری بھی اکھڑ رہی ہے اور رابطہ سڑک پر جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے بن گئے ہیں۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے رابطہ سڑک کا میگڈمائزیشن کرنے کا مطالبہ کیا۔