ETV Bharat / state

ڈائریکٹر جنرل کشمیر نے سب جیل پلوامہ کا دورہ کیا - سیکیورٹی لائٹس

ڈی جی پی جیل نے ضلع پلوامہ کے سب جیل کا دورہ کیا اور آتشزدگی کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

Sub jail pulwama
سب جیل پلوامہ
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 9:28 PM IST

پولیس اور ڈائریکٹر جنرل جیل جموں و کشمیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری کے علاوہ پولیس کے دیگر افسران بھی دورہ کے دوران موجود رہے۔

تفصیلات کے مطابق 8/9 اپریل 2021 کی درمیانی شب کو جیل عملے کو ایک بیرک میں کچھ مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملی جس کے بعد سیکیورٹی کی جانچ پڑتال کے لئے بیرک کھولی گئی۔ اس دوران اچانک قیدیوں نے تشدد کا سہارا لیا اور تشدد کے دوران انہوں نے پتھراؤ کیا۔ کچھ عمارتوں، سیکیورٹی لائٹس (سی سی ٹی وی) کیمرے وغیرہ کو بھی نقصان پہنچایا۔

جس کے بعد ایس ایس پی پلوامہ، تحصیلدار پلوامہ، مقامی پولیس اسٹیشن کے دیگر افسران اور فائر اینڈ ایمرجنسی ٹیم لے کر سب جیل پہنچے اور صورتحال کو قابو میں کیا۔

اطلاعات کے مطابق کچھ قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

ڈائریکٹر جنرل جیل نے سب جیل پلوامہ میں پیش آیا واقعے کی تحقیقات اور املاک کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سب جیل پلوامہ میں دو عمارتوں میں آتشزدگی

ڈی جی پی جیل جموں و کشمیر نے سب جیل پلوامہ کے عملے پر زور دیا کہ وہ جیل میں سخت انتظامات اور قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں۔ ڈی جی پی جیل نے صورتحال کو قابو میں کرنے پر پولیس اور سول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

خیال رہے کہ جنوبی ضلع پلوامہ میں قائم سب جیل میں دو عمارتوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے یہ دونوں عمارتیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ سب جیل میں دو عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور اس سے پہلے کہ آگ پر قابو پایا جاتا تب تک دونوں عمارتیں جل کر خاکستر ہوچکی تھیں۔ آگ لگنے کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے اور پولیس اس کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.