ETV Bharat / state

DGP Visits Letpora Commando Training Centre: لیتہ پورہ کمانڈو سینٹر پولیس کے لیے بن رہا ہے معاون، دلباغ سنگھ - لیتہ پورہ علاقے میں قائم پولیس کمانڈو ٹریننگ سنٹر

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں قائم پولیس کمانڈو ٹریننگ سنٹر کا دورہ کرکے 307کمانڈوز کی فلیگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

لیتہ پورہ کمانڈو سینٹر پولیس کے لیے بن رہا ہے معاون، دلباغ سنگھ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 8:04 PM IST

لیتہ پورہ کمانڈو سینٹر پولیس کے لیے بن رہا ہے معاون، دلباغ سنگھ

پلوامہ (جموں کشمیر) : جموں وکشمیر پولیس جو کہ یونین ٹیریٹری خاص کر وادی کشمیر میں عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کر رہی ہے وہیں اب اس فورس کو مزید چاک و چوبند بنانے کے لیے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو کمانڈوز کی ٹریننگ پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ہفتہ کو کمانڈو ٹریننگ سینٹر، لیتہ پورہ، پلوامہ میں 307 کمانڈوز کی فلیگ آؤٹ پریڈ پر ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شمولیت کی اور کمانڈوز کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ان تربیت یافتہ کمانڈوز نے حاصل شدہ تربیت کے چند پہلوؤں کا مظاہرہ کیا جس کو یہاں موجود آفیسران اور لوگوں نے خوب سراہا۔ اس دوران نمایش کرتے ہوئے ان کمانڈوز نے دکھایا کہ کس طرح ناکے کو توڈ کر جا رہے عسکریت پسند بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عسکریت پسندوں کو یہ کمانڈوز ہلاک کر کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس واقعہ کو دیکھنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے کسطرح ان کمانڈوز کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے بتایا کہ ان تربیت یافتہ کمانڈوز سے جموں وکشمیر پولیس مزید مستحکم ہوگی اور اس سے امن وامان برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کو حفاظت پہنچانے کے پولیس کارروائیوں میں مزید مضبوطی ہوگی۔

مزید پڑھیں: JK DGP Dilbagh Singh جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران امن قائم رہا،دلباغ سنگھ

ڈی جی پی دلباغ سنگھ، جو کہ اب چند روز بعد ہی سبکدوش ہو رہے ہیں، نے بتایا کہ جب انہوں نے کشمیر میں چارج سنبھالا تھا تب یہاں خون خرابہ چل رہا تھا لیکن اب حالات پرسکون ہیں اور عسکریت پسندی زوال پزیر ہے تاہم دشمن ملک یعنی پاکستان برابر اس کوشش میں ہے کہ کسطرح ملی ٹینسی کو زندہ رکھا جائے۔ واضح رہے کہ کمانڈو ٹریننگ سینٹر اسی علاقے میں قائم ہے جہاں 2019میں چودہ فروری کو ہوئے خودکش حملے میں چالیس سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.