ETV Bharat / state

پولیس سربراہ کا شوپیاں و پلوامہ اضلاع کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ - پولیس سربراہ نے شوپیاں میں صورتحال کا لیا جائزہ

جموں وکشمیر کے نو منتخب ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوئن نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کا دورہ کیا۔دورے کے دوران پولیس سربراہ کو سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 9:30 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے نو منتخب ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوئن نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کا دورہ کیا۔دورے کے دوران پولیس سربراہ کو سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس سربراہ آر آر سوئن نے بدھ کے روز پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کا دورہ کیا اور وہاں پر سینئر آفیسران کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران پولیس چیف کو سیکورٹی اور سراغ رساں ایجنسیوں کے مابین قریبی تال میل کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس سربراہ نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ عوام دوست پولیسنگ کو اپنا نے پر توجہ مرکوز کریں ۔انہوں نے ملی ٹینسی سے متعلق واقعات کو صفر تک لانے اور قانونی کی سربلندی کو برقرار رکھنے کے منصوبوں پر بھی تفصیلی غور وغوض کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایس آئی اے کے چھاپے

مزید براں میٹنگ کے دوران پولیس اسٹیشنوں کے کام کاج اور ان کی ضروریات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف چلائے جا رہے آپریشنز کے بارے میں بھی پولیس چیف کو جانکاری فراہم کی گئی۔ سینئر آفیسران نے آر آر سوئن کو بتایا کہ حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کی تحقیقات بڑے پیمانے پر جاری ہے اور بہت جلد ملوثین کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.