ETV Bharat / state

کشمیر: گرم ملبوسات و جدید آلات کے باوجود کانگڑی کی اہمیت برقرار

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 7:09 PM IST

وادی کشمیر میں برفباری اور بارش کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوتے ہی روایتی کانگڑی کی مانگ بڑھنے لگی ہے۔ وادی کشمیر میں لوگ سردی سے بچنے کے لئے کانگڑی کا استعمال کرتے ہیں۔ کانگڑی کو 'پورٹیبل ہیٹر' بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ آپ اسے اپنے ساتھ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔

گرم ملبوسات و دیگر جدید آلات کے باوجود کانگڑی کی اہمیت برقرار

کشمیر میں لوگ شدید ٹھنڈ سے بچنے کے لیے صدیوں سے کانگڑی کا استعمال کرتے آ رہے ہیں۔ کانگڑی بنانے والوں کو 'کانُیول' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جنوبی ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں کئی افراد کانگڑی بنانے کے پیشہ سے وابستہ ہیں، جن میں غلام احمد پچھلے 50 برسوں سے کانگڑی سازی سے وابستہ ہیں۔

گرم ملبوسات و جدید آلات کے باوجود کانگڑی کی اہمیت برقرار

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وادی کے لوگ کانگڑی کا استعمال صدیوں سے کرتے آرہے ہیں اور دور جدید میں بھی اس کی اہمیت برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ برسوں وہ اسی پیشہ سے وابستہ ہیں۔ چرار شریف کی کانگڑی اپنی بناوٹ اور کاریگری کے اعتبار سے کافی مشہور ہے جو ان جیسے افراد بناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ محتلف قسم کی کانگڑیاں بناکر فروخت کرتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار ہے۔

ایک اور کانگڑی ساز محمد سلطان نے کہا کہ وہ بھی اس کام سے کئی برسوں سے جڑے ہیں۔ تاہم اب ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اس کام سے ان کا گزر بسر مشکل سے ہوتا ہے۔ وادی کشمیر میں بچے، بوڑھے، عورتیں سردی سے بچنے کے لئے اسی کانگڑی کا سہارا لیتے ہیں۔ یہاں کے لوگ کانگڑی کو فرن کے نیچے بڑی آسانی سے اپنے ساتھ لےکر چلتے پھرتے ہیں۔ کانگڑی کے اندر مٹی کا ایک برتن ہوتا ہے جسے 'کنڈل' کہتے ہیں جس میں کوئلہ ڈالا جاتا ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.