ETV Bharat / state

Kisan Sampark Abhiyan پامپور میں کسان سمپرک ابھیان کے تحت کسانوں میں بیداری پروگرام

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 5:00 PM IST

کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، سائنسی تحقیق اور کسانوں کے لیے وضع کی سرکاری اسکیموں سے باخبر کرنے کے حوالے سے پامپور میں ڈی سی نے کسان سمپرک ابھیان پروگرام کے تحت تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں علاقہ کے کسانوں نے شرک کی اور سرکاری اسکموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

deputy-commissioner-pulwama-inaugurated-kisan-sampark-abhiyan-in-pampore
پامپور میں کسان سمپرک ابھیان کا تحت کسانون میں بیداری پروگرام کا انعقاد

پامپور: کسان سمپرک ابھیان پروگرام فارمر آرینٹیشن پروگرام ہالسٹک ایگریکلچر ڈیولوپمنٹ پروگرام کا آج ضلع ترقاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ضلع پلوامہ کے چندہارا پانپور گاؤں میں افتتاح کیا۔ اس موقعے پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ ظفر حسین شال، چیف ہاٹیکلچر آفسر پلوامہ کے علاوہ دیگر افسرآن اور کسانوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکے کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کہا کہ 4 ماہ طویل 'کسان سمپرک ابھیان' پروگرام کی مدد سے کسانوں کو ضروری واقفیت کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کے مختلف کورسز سکھائے جائیں گے تاکہ کسانوں کے لیے کاشتکاری کو منافع بخش بنایا جا سکے۔
اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اپریل سے اگست 2023 کے درمیان ضلع پلوامہ میں 190 پنچایتوں میں یہ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، جہاں ضلع کے کسانوں کو اس پروگرام سے استفادہ کرنے کے حوالے سے ضروری جانکاری فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس سیکٹر کی جانب راغب کیا جائے گا تاکہ وہ سرکاری اسکموں کو فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید پڑھیں: Kisan Sampark Abhiyan Awareness Programme: پلوامہ میں کسانوں کے لیے بیداری کیمپ منعقد

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کسان سمپرک ابھیان محکمہ زراعت کی پیداوار کا ایک باوقار پروگرام ہے، جس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کسانوں کی مجموعی بہبودی ہے۔ پروگرام میں شریک کسانوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اسکیموں سے کسانوں کو جانکاری کے علاوہ اقتصادی طور بھی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے جس وجہ سے کسانوں کی آمدنی بہتر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.