ETV Bharat / state

Orthopedic Doctor ترال اسپتال میں مستقل ایک آرتھوپیڈک ڈاکٹر تعینات کرنے کا مطالبہ

سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں تعینات آرتھوپیڈک ڈاکٹر کی سبکدوشی کے بعد اسپتال میں مستقل بنیادوں پر ایک آرتھوپیڈک ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی جس کے سبب مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Demand for Permanent Orthopedic Doctor in Sub District Hospital Tral

author img

By

Published : May 30, 2023, 3:47 PM IST

ترال اسپتال میں مستقل ایک آرتھوپیڈک ڈاکٹر تعینات کرنے کا مطالبہ

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ترال سب ضلع میں طبی سہولیات کا فقدان عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔ سب ضلع اسپتال میں آج کے دور میں بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ طبی اور نیم طبی عملہ کی کمی ایک سو بیس دیہات پر مشتمل وسیع علاقے کی آبادی کے لیے سنگین رخ اختیار کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ ماہ سب ضلع اسپتال میں تعینات واحد آرتھوپیڈک ڈاکٹر سبکدوش ہوئے جس کے بعد عوامی سطح پر ایک متبادل کی مانگ شدت اختیار کر گئی اور بالا آخر محکمہ صحت نے پلوامہ سے ایک آرتھوپیڈک ڈاکٹر کو ہفتے میں تین یوم کے لیے تعینات کیا ہے جس سے عوام کو تھوڑی سی راحت ضرور ملی ہے تاہم عوامی حلقے یہ مانگ کر رہے ہیں کہ ایک آرتھوپیڈک ڈاکٹر کو مستقل یہاں تعینات کیا جائے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ترال کے باشندوں نے کہا کہ کہ اسپتال میں آرتھوپیڈک ڈاکٹر کی عدم موجودگی سے روزانہ درجنوں مریضوں کو سرینگر یا وادی کے دیگر اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے جو غریب بیماروں کے لیے کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ترال علاقہ کافی وسیع ہے، جہاں طبی سہولیات کا فقدان پہلے ہی عوام کے لیے درد سر بنا ہوا ہے مگر اب ایک آرتھوپیڈک ڈاکٹر کو مکمل طور یہاں تعینات نہ کرنے سے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے سب ضلع اسپتال ترال میں تعینات آرتھوپیڈک ڈاکٹر کو مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے کے احکامات صادر کرنے کی اپیل کی ہے کہ تاکہ لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔ اس حوالی سے بی ایم او، ترال، ڈاکٹر وریندر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا کہ ڈاکٹر شکیل احمد کی عارضی تعیناتی سے لوگوں کو فائدہ مل رہا ہے اور اس کی مکمل تعیناتی کے احکامات ناظم صحت ہی اجرا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Drug Store Will be Constructed at Tral Hospital: ترال اسپتال میں ڈرگ اسٹورتعمیر ہوگا، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.