ETV Bharat / state

Pulwama Street Lights Defunct قصبہ پلوامہ میں اسٹریٹ لائٹس ناکارہ - پلوامہ سٹریٹ لائٹس بے کار

قصبہ پلوامہ میں 15 سال قبل نصب کی گئی سٹریٹ لائٹس بے کار پڑی ہوئی ہیں۔ آفتاب غروب ہوتے ہی پلوامہ گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔ Street Lights in Pulwama Defunct

قصبہ پلوامہ میں اسٹریٹ لائٹس ناکارہ
قصبہ پلوامہ میں اسٹریٹ لائٹس ناکارہ
author img

By

Published : Dec 14, 2022, 3:02 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اسٹریٹ لائٹس بے کار پڑی ہوئی ہیں۔ ڈیڑھ دہائی قبل نصب کی بیشتر اسٹریٹ لائٹس معمولی مرمت کی محتاج ہیں تاہم متعلقہ محکمہ کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیے جانے کے باعث لاکھوں روپے خرچ کرکے لائٹس نصب کرنے کا عوام کو کوئی بھی فائدہ حاصل نہیں ہو پا رہا ہے۔ Defunct Street Lights Irks Pulwama Residents

قصبہ پلوامہ میں اسٹریٹ لائٹس ناکارہ

آفتاب غروب ہونے کے ساتھ ہی قصبہ پلوامہ گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حمل محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔ قصبہ پلوامہ کے لوگوں کو مسجد تک نکلنا دشوار ہو جاتا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’اندھیرے میں لوگ گھروں میں ہیں قید ہو کر رہ جاتے ہیں۔ قصبہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار کی وجہ سے بھی لوگوں کو اندھیرے میں باہر نکلنے میں خوف محسوس ہوتا ہے۔‘‘

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پندرہ سال قبل پلوامہ ٹاؤن میں اسٹریٹ لائٹس تو نصب کی گئی تاہم آج تک یہ یہ لائٹس بیکار پڑی ہوئی ہیں۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’یہ ضلع پلوامہ کے مین ٹاؤن کا حال ہے اس سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو درپیش مشکلات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔‘‘

ادھر، میونسپل کونسل کے چیئرمین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’اسٹریٹ لائٹس کے حوالے سے پہلے ہی محکمہ آر اینڈ بی کو لائٹس کی مرمت کے لئے رقم واگزار کی ہے، تاہم انہوں نے اس ضمن میں کوئی بھی پیش رفت انجام نہیں دی۔‘‘ میونسپل کونسل کے چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے محکمہ بجلی کو ان اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کے لئے رقم واگزار کی ہے۔ چیئرمین کے مطابق ’’محکمہ بجلی نے یقین دہانی کی کہ اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کے ساتھ ساتھ ان کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ چند دنوں کے اندر ہی سبھی لائٹس کی مرمت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Street Lights Defunct in Anantnag: اسٹریٹ لائٹس کئی ماہ سے بے کار، عوام کو مشکلات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.