ETV Bharat / state

پلوامہ میں معمر شہری کی لاش برآمد

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 3:10 PM IST

متوفی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انکا دماغی توازن کمزور تھا اور اکثر و بیشتر وہ گھر سے باہر ہی رہا کرتے تھے۔

پلوامہ میں معمر شہری کی لاش برآمد
پلوامہ میں معمر شہری کی لاش برآمد

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے بٹنور، شاہورا علاقے میں جمعرات کی صبح پراسرار حالات میں ایک 68 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

پلوامہ میں معمر شہری کی لاش برآمد

پولیس ذرائع کے مطابق راہگیروں نے دھان کے کھیت میں لاش دیکھنے کے بعد لاسی پورہ پولیس کو اطلاع دی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع پلوامہ کے ٹہاب سب ہلتھ سینٹر پہنچایا۔ متوفی شخص کی شناخت علی محمد بٹ، ساکنہ برسو، اونتی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے متوفی کے اہل خانہ کو مطلع کرکے طبی و قانونی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لواحقین کے سپرد کر دیا۔

مزید پڑھیں؛ ترال: ’منشیات کا تدارک‘ موضوع پر سیمنار کا انعقاد

متوفی کے رشتہ داروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علی محمد کا دماغ توازن کمزور تھا اور اکثر و بیشتر گھر سے باہر ہی رہتا تھا۔

پلوامہ پولیس متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.