ETV Bharat / state

پلوامہ: دریائے جہلم سے ایک لڑکی کی لاش برآمد - لڑکی کی شناخت رخسانہ علی

ضلع پلوامہ کے فرستہ بل پانپور میں دریائے جہلم سے ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ یہ لڑکی 18جنوری سے گھر سے لاپتہ تھی۔

دریاۓ جہلم سے ایک لڑکی کی لاش برآمد
دریاۓ جہلم سے ایک لڑکی کی لاش برآمد
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 5:52 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے فرستہ بل میں واقع دریائے جہلم سے پولیس اور مقامی لوگوں نے ایک جواں سالہ لڑکی کی لاش برآمد کی ہے۔ پولیس نے لڑکی کی شناخت رخسانہ علی دختر علی محمد ساکن شار شالی کے طور پر کی ہے۔

دریاۓ جہلم سے ایک لڑکی کی لاش برآمد
اطلاعات کے مطابق رخسانہ علی 18جنوری کو گھر سے لاپتہ ہوٸی تھی۔ لڑکی کے گھر والوں نے پولیس اسٹیشن کھریو میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔ تاہم آج تقریباً ایک ماہ بعد لڑکی کی لاش کو فرستہ بل پانپور کے لوگوں نے دریائے جہلم میں دیکھا۔ مقامی لوگوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے تعاون سے لاش کو دریائے جہلم سے باہر نکالا۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

جہلم سے لاش کو برآمد کرنے کے بعد لواحقین نے لاش کی شناخت کی۔ ایس ڈی ایچ پانپور میں لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کے لئے اسے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.