ETV Bharat / state

Capex Budget Review Meeting ڈی ڈی سی ممبر ترال نے کیپیکس بجٹ کا لیا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2023, 8:21 PM IST

ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دیہی ترقی کے کاموں کا جائزہ ازخود لیں اور عوامی نوعیت کے کاموں میں شمولیت کریں تاکہ علاقہ میں ترقیاتی کام اچھے ہو۔

ddc-tral-chairs-capex-budget-review-meeting-at-townhall-tral
Etv Bharat ڈی ڈی سی ممبر ترال نے کیپیکس بجٹ کا لیا جائزہ لیا
ڈی ڈی سی ممبر ترال نے کیپیکس بجٹ کا لیا جائزہ لیا

ترال(پلوامہ):ترقی کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے آج ٹاون ہال ترال میں ہفتہ کے روز ایک جائزه میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس جائزہ میٹنگ کی صدارت ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے کی۔ بی ڈی او ترال کے علاوہ میٹنگ میں وی ایل ڈبلیوز، پنچ اور سرپنچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میٹنگ میں کیپیکس بجٹ2023-24 کے حوالے سے متعدد امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی جبکہ امرت سرور، پی ایم اے وائی اور دیگر اسکیموں کے تحت مختلف کاموں کے بارے میں تفصیل سے گفت و شنید کی گئی۔ اس موقع پر مختلف پنچایتی راج کے نمائندوں نے اپنے اپنے سفارشات پیش کیے جن کا موقع پر حاضر آفیسران نے جواب دیا۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ ترال علاقے میں جامع ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں دہی ترقی محکمے کا کلیدی رول ہے اور اس محکمہ کی بدولت دہی علاقوں میں ترقی نے رفتار پکڑ لی ہے اور اسی لیے ہم نے ایک جائزہ میٹنگ رکھی تھی تاکہ صورت حال کا جائزہ لیا جا سکے۔ ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دیہی ترقی کے کاموں کا جائزہ ازخود لیں اور عوامی نوعیت کے کاموں میں شمولیت کر یں

مزید پڑھیں:DDC Tral Accuses Health Dept of Mismanagement ترال میں ہیلتھ شعبہ، ’احمد کی ٹوپی محمود کے سر‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.