ETV Bharat / state

ضلعی ترقیاتی کمشنر کا پانپور کے مختلف ریڈ زون علاقے کا دورہ

ضلع پلوامہ کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج تحصیلدار پانپور و دیگر افسران کے ہمراہ قصبہ پانپور کے مختلف ریڈ زون علاقے کا دورہ کیا اور تحصیلدار کو ریڈ زون علاقے میں لوگوں کو ایڈواٸزری پر عمل کروانے کی ہدایت دی ہے۔

ddc raghav langar visits redzone areas of pampore
ضلعی ترقیاتی کمشنر کا پانپور کے مختلف ریڈ زون علاقے کا دورہ
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 9:43 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج تحصیلدار پانپور و دیگر افسروں کے ہمراہ قصبہ پانپور کے مختلف ریڈزون علاقے کا دورہ کیا۔

ضلعی ترقیاتی کمشنر کا پانپور کے مختلف ریڈ زون علاقے کا دورہ

اس موقع پر انہوں نے تحصیلدار پانپور کو ہدایت دی کہ وہ ریڈ زون علاقے میں لوگوں کو ایڈواٸزری پر عمل کروائیں اور ایس او پیز کے مطابق چلنے پھرنے کی اجازت دیں تاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر نے تحصیلدار کو مزید ہدایت دی کہ بغیر ماسک پہن کر باہر نکلنے والوں پر جرمانہ وصول کریں تاکہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری پر مکمل طور سے قابو پایا جاسکے۔

اس موقع پر تحصیلدار پانپور نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر بازاروں اور دیگر ہجوم والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں اور اگر کسی ضروری کام سے بھی جانا ہو تو ایس او پیز پر پوری طرح سے عمل کی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ قصبہ پانپور سے آج کروناوائرس کے 37 مثبت کیسز کی تصدیق گئی ہے، جن میں سی آر پی ایف کے 20 جوان اور علاقے کے 17 عام شہری شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.