ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے آج راجپورہ، سنگروانی، ابھامہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ان کے ساتھ تحصیلدار راجپورہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران ڈی ڈی سی نے انڈور اسٹیڈیم، گورنمنٹ ڈگری کالج راجپورہ، پلوامہ شادیمرگ روڈ، سی بی ناتھ، ابھامہ روڈ، سنگر وانی- آندروالی روڈ اور پانی کی فراہمی کی مختلف اسکیموں کا معائنہ کیا۔
وہیں بصیر الحق چودھری نے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کو ان منصوبوں پر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ مقررہ وقت پر لوگوں کو فائدہ مل سکے۔
اس دورے کے دوران متعدد وفود نے ڈی ڈی سی کو اپنے علاقوں میں درپیش مختلف مشکلات سے آگاہ کیا۔ ڈی ڈی سی نے وفود کو یقین دلایا کہ تمام حقیقی مطالبات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا۔
اس دورے کے دوران ڈی ڈی سی کے ساتھ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی، جل شکتی، پی ڈی ڈی، پی ایم جی ایس وائی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔