اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقد کی جائے گی۔ جبکہ اسی طرح کی تقریبات پولیس لائن اونتی پورہ اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گی اور جے کے پی ، سی آر پی ایف ، ہوم گارڈ سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبہ مارچ پاسٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔
اس دوران مثالی کام کرنے والے ملازمین کو توصیفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا۔ ڈی سی نے تمام سرکاری دفاتر خاص طور پر تمام پنچایتوں میں قومی پرچم لہرانے پر زور دیا۔ڈی سی نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق مناسب حفاظتی انتظامات پارکنگ کی سہولیات اور بیٹھنے کے مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کے علاوہ بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے محکمہ صحت کو یہ بھی ہدایت کی کہ مناسب عملے ایمبولینس اور میڈیکیئر سہولیات کے ساتھ مناسب تعداد میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں جہاں یوم آزادی تقریب منعقد ہو۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سڑکوں اور شہر کے اطراف میں صفائی کو برقرار رکھیں اور یوم آزادی کے پرامن انعقاد کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی رابطہ قائم کیا جائے۔
مزید پڑھیں:کولگام میں یوم آزادی کی فل ڈریس ریہرسل
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ ، ایس ایس پی پلوامہ ، اونتی پورہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور اونتی پورہ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ، چیف میڈیکل آفیسر ، چیف ایجوکیشن آفیسر آر اینڈ بی پی ایچ ای ، پلوامہ ، سینئر سول آرمی اور پولیس افسران اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں موجود تھے۔