ETV Bharat / state

نجی ادارے نے ضلع ہسپتال پلوامہ کو ایمبولینس عطیہ کی

ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری نے کہا دیگر اداروں کو بھی اس مشکل وقت میں سامنے آکر عوام کی مدد کرنی چاہیے تاکہ اس مشکل وقت کا مقابلہ ممکن بن سکے۔

نجی ادارے نے ضلع ہسپتال پلوامہ کو ایمبولینس عطیہ کی
نجی ادارے نے ضلع ہسپتال پلوامہ کو ایمبولینس عطیہ کی
author img

By

Published : May 18, 2021, 5:00 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ کے صنعتی علاقے میں واقع ایک نجی صنعتی ادارے نے آج ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری کو ضلع ہسپتال پلوامہ کے لئے جدید آلات سے لیس ایک ایمبولینس گاڑی عطیہ کے طور پیش کی۔

نجی ادارے نے ضلع ہسپتال پلوامہ کو ایمبولینس عطیہ کی

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے سی ایم او پلوامہ اور نجی صنعتی ادارے کے چیئرمین کی موجودگی میں اس ایمبولینس کا باضابطہ طور افتتاح کیا اور اس ایمبولینس کو سی ایم او ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ کے سپرد کیا۔

ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری نے کہا کہ کووڈ 19 کے اس مشکل وقت میں یہ ایمبولینس لوگوں کے کافی کام آ سکتی ہے۔ اس ادارے کا یہ قدم قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا دیگر اداروں کو بھی اس مشکل وقت میں سامنے آکر عوام کی مدد کرنی چاہیے تاکہ اس مشکل وقت کا مقابلہ ممکن بن سکے۔

واضح رہے کہ یہ ایمبولینس النور ایگری فریش کی جانب سے عطیہ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.