جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع ترقیاتی کونسل کے ممبران کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر پلوامہ شبیر احمد رائنا نے کی، جس میں نیشنل کانفرنس کے ڈی ڈی سی ممبران نے اجلاس سے واک آؤٹ کرکے ضلع انتظامیہ پلوامہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔
اجلاس کا انعقاد ڈی ڈی سی ممبران کے علاقوں کے مسائل کو جاننے کے لیے کیا گیا تھا۔
اس ضمن میں نیشنل کانفرنس کے ڈی ڈی سی ممبر مختار احمد بند نے کہا کہ ’’ہم لوگوں کے کام کے لیے میدان میں آئے تھے، جن لوگوں نے صبح سات بجے نکل کر ہم کو ایک ووٹ ڈالا ہے ہم ان کے کام آنا چاہتے ہیں، انتطامیہ ہمیں ان لوگوں کے پاس جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے، متعلقہ محکمے کے افسران ہمارا فون بھی نہیں اٹھا رہے ہیں اگرچہ ضلع انتظامیہ نے ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے، تاہم وہاں پے ہمارے فون کالز نہیں اٹھائے جارہے ہیں، اور انتظامیہ ہمیں اپنے ہی علاقوں میں سکیورٹی کا حوالہ دے کر علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی رہی ہے تو الیکشن کیوں کروائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: