ETV Bharat / state

DDC Member Tours Nagwad ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ کا مختلف دیہاتوں کا دورہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ترال بلاک کے پنگلش اور ناگواڑی گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں عوامی وفود سے ملاقات کی۔ Dr Harbakhsh Singh visited many villages

DDC Member tours Nagwad
DDC Member tours Nagwad
author img

By

Published : Dec 19, 2022, 1:39 PM IST

ترال: ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ترال بلاک کے پنگلش اور ناگواڑی گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں عوامی وفود سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے بروقت ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے ناگواڑی علاقے کے کچھ اسکولی بچوں میں مفت اسکول بیگ بھی تقسیم کیے اور انھیں یقین دلایا کہ وہ ان کے جایز مطالبات پر ہمیشہ آگے رہیں گے۔ اس موقعے پر موجود لوگوں نے ڈی ڈی سی ممبر موصوف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنا تعاون فراہم کریں گے۔ DDC Member tours Nagwadi to listen public grievance

ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کیا کئی دیہاتوں کا دورہ

یہ بھی پڑھیں:

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے عوامی رابطہ پروگرام کے تحت ترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور آج انہوں نے ناگہ واڑی کے اس دور افتادہ علاقے کا دورہ کیا اور یہاں کے مسائل کا از خود جائزه لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں وہ ترال کے ناگبل علاقے کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.