ETV Bharat / state

DDC Member غریبوں کو زمین و آشیانے سے محروم کرنا باعث تشویش: ڈی ڈی سی ممبر - منظور گنائی تجاوزات مہم پر برہم

تجاوزات کے خلاف جموں و کشمیر میں جاری ڈوزر مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر نے کہاکہ ’’اگر میرے علاقے میں ڈوزر مہم شروع کی گئی تو عام لوگوں کے ساتھ مل کر اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔‘‘ Manzoor Ganai on Land Eviction Drive

غریبوں کو زمین، آشیانے سے محروم کرنا باعث تشویش، ڈی ڈی سی ممبر

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 6:57 PM IST

غریبوں کو زمین، آشیانے سے محروم کرنا باعث تشویش، ڈی ڈی سی ممبر

پلوامہ: انسداد تجاوزات مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر، آری پل، منظور احمد گنائی نے کہا ہے کہ ’’اس مہم سے مرکز اور کشمیریوں کی دوریاں مزید بڑھ جائیں گی۔‘‘ ڈی ڈی سی ممبر نے بدھ کو حلقہ آری پل کے واگڈ گاؤں میں کا دورہ کرنے اور عوامی وفود سے ملاقات کے بعد ان باتوں کا اظہار میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

منظور گنائی نے دعویٰ کیا کہ کہ انہیں امید تھی کہ مرکزی حکومت یہاں کے لوگوں کی دادرسی کے لیے کوئی پالیسی مرتب کرتی یا یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے کوئی پالیسی مرتب کرتی تاہم ان سب کے برعکس یہاں بلڈوزر چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے اور لوگ اپنےمستقبل کے لیے کافی فکرمند ہو رہے ہیں۔

گنائی نے بتایا کہ آری پل حلقے میں اگرچہ سرکاری زمین یا کاہچرائی زیادہ نہیں ہے تاہم اس کے باوجود بھی اگر انتظامیہ نے یہاں ڈوزر مہم شروع کی تو وہ اس کی مخالفت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ انتظامیہ کے خلاف نہیں ہیں تاہم اس مہم کی آڑ میں اگر غریب لوگوں کے آشیانے تباہ کیے جائیں گے تو وہ عوام کے ساتھ اس مہم کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایک عوامی نمائندے ہے اور وہ عوام کی بہبودی کی ہمیشہ نمایندگی کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: Protest Against Land Eviction Drive انہدامی کارروائی کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج

واضح رہے کہ فی الوقت جموں وکشمیر میں انسداد تجاوزات مہم جاری ہے جس پر غیر بی جے پی جماعتیں ناراضگی کا اظہار کر رہی ہیں تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کا ماننا ہے کہ ’’لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور سرکاری اراضی پر سے قبضہ ہٹا کر اسے عوامی بہبود کے لیے استعمال میں لایا جانا چاہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: BJP spokesperson on Land Eviction Drive: بلڈوزر کارروائی نہیں رکے گی، الطاف ٹھاکر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.