دورے کے دورآن انہوں نے ارگیشن دفتر،گریڑ سٹیشن پانپور کے علاوہ اور بھی کئی دفاتر کا دورہ کر کے وہاں تعینات ملازموں کی حاضری کا معاینہ کیا اور ملازموں پر زور دیا کہ وہ اپنی حاضری کو باقاعدہ سے انجام دیتے رہے تاکہ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وہیں انہوں نے پانپور میں واقع شیخ العالم کالونی کا بھی دورہ کیا۔جہاں انہوں نے خالصہ سرکار زمین پر سے تجاوزات ہٹانے کی افسروں کو ہدایت دی۔
کمشنر موصوف نے کہا کہ سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاۓ گا۔انہوں نے کہا سرکاری زمین پر غیرقانونی طور قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروئی عمل میں لائی جائےگی۔