ETV Bharat / state

پلوامہ: ٹریفک پولیس نے درجنوں گاڑیوں کو ضبط کیا

ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو پلوامہ میں 106 گاڑیاں ضبط کیں۔

پلوامہ: ٹریفک پولیس نے درجنوں گاڑیوں کو ضبط کیا
پلوامہ: ٹریفک پولیس نے درجنوں گاڑیوں کو ضبط کیا
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 9:44 AM IST

متعلقہ افسر نے کہا کہ 'یہ گاڑیاں یا تو سڑکوں کے کنارے کھڑی کی گئی تھیں یا سڑکوں پر یوں ہی چھوڑ دی گئی تھیں۔ میونسپلٹی انتظامیہ نے ان گاڑیوں کو ضبط کر لیا اور اسے اپنے احاطے میں ٹھا لے گئی۔ جس کے بعد گاڑی مالکان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈی سی) پلوامہ، راگھا لنگھر کی ہدایت پر کی گئی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ پرانے پارک اسٹینڈ پر پارکنگ کی کافی جگہ دستیاب کرائی گئی ہے جہاں لوگ اپنی گاڑیاں کھڑی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ' کئی ڈرائیورز اب بھی اپنی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کردیتے ہیں جس سے دوسرے لوگوں جنہیں بھی اپنی گاڑیاں پارک کرنی ہوتی ہے اور آنے جانے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پارکنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور انہیں اپنی ذمہ داری سمجھنی ہوگی۔ " انتظامیہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ کو درست کرنے کے لیے پرعزم ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.