ETV Bharat / state

I Day 2023 Preparations ڈی سی پلوامہ نے یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا

پلوامہ میں یوم آزادی کی تقریبات کو احسن طریقے پر منعقد کیے جانے کے حوالے سے ڈی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے تمام افسران موجود تھے۔

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 6:06 PM IST

dc-pulwama-reviewed-the-arrangements-for-celebrating-i-day-2023
ڈی سی پلوامہ نے یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا

پلوامہ:ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ہفتہ کے روز یوم آزادی 2023 کی تقریبات کے سلسلے میں مختلف محکموں کی طرف سے کیے جا رہے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے افسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ کے دوران ڈی پی ایل پلوامہ کو جشن کے لیے مرکزی مقام کے طور پر منتخب کیا گیا اور وہاں مہمان خصوصی ضلعی سطح پر قومی پرچم لہرائیں گے۔وہیں تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور بلاکس کے علاوہ ڈی پی ایل اونتی پورہ میں بھی یوم آزادی کی تقریب منائی جائے گی۔

تقریب کے مقام پر سکیورٹی انتظامات، ٹریفک ریگولیشن، بیٹھنے کے انتظامات، فل ڈریس ریہرسل، سجاوٹ،بجلی اور پانی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ کے انتظامات، صفائی، طبی سہولیات، دعوتی کارڈ، بیریکیڈنگ کے حوالے سے بھی بحث ہوئی۔

ڈی سی نے سبھی افسران پر پروگرام کو کامیاب بنانے پر زور دیا اور اے سی ڈی پلوامہ کو اس کے لیے ایک موثر ایکشن پلان بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام اسکولوں اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم کے ضابطے کے مطابق لہرانے پر بھی زور دیا۔ ڈی سی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ قومی تقریب کے لیے پیشگی فول پروف انتظامات کریں۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام متعلقہ انتظامات کو یقینی بنائیں اور ضلع بھر میں یوم آزادی کی تقریبات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے قریبی تال میل سے کام کریں۔

پی ڈی ڈی اور جل شکتی محکمہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ پانی کے ٹینکروں سمیت بجلی اور پانی کا مناسب انتظام یقینی بنائیں۔ جبکہ سی ایم او سے کہا گیا کہ وہ عملے اور ایمبولینس کے ساتھ مناسب طبی سہولیات کو یقینی بنائیں۔وہیں میونسپل کونسل پلوامہ کے ای او کو مرکزی مقام اور قصبے کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی۔ ڈی سی نے تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: Role of Urdu Journalism in Freedom Struggle پچھترویں یوم آزادی میں اردو صحافیوں اور صحافت کو نظر انداز کیا گیا

میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، جے ڈی پلاننگ، اے سی آر، اے سی ڈی، سی ای او، کالجوں کے پرنسپل، آرمی کے افسران، تمام تحصیلدار، سابق افسران نے شرکت کی۔ آر اینڈ بی اور پی ایچ ای کے انجینئرز اور ضلع کے دیگر ضلعی اور سیکٹرل افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.